ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہوناورمیں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر پہاڑی سے ٹکراگئی۔ 3ہلاک۔7زخمی

ہوناورمیں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر پہاڑی سے ٹکراگئی۔ 3ہلاک۔7زخمی

Tue, 13 Nov 2018 18:36:45  SO Admin   S.O. News Service

ہوناور 13؍نومبر (ایس او نیوز) گوا میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد ساگر کی طرف لوٹنے والی فیملی جس کار میں سفر کررہی تھی، وہ اسکارپیوکارتیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکرہوناورتعلقہ کے آرولی کراس پر پہاڑی سے ٹکراگئی جس کی نتیجے میں کار میں موجود 3افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور بقیہ 7افرد کو گہرے زخم آئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق صبح کی اولین ساعتوں میں یہ حادثہ پیش آیا جس میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت فاطمہ (۶۵سال)، رقیہ (۴۵سال) اور چابو صاب کی حیثیت سے کی گئی ہے۔جبکہ زخمی افراد کو ہوناور اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعدمنی پال اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ یہ تمام لوگ ساگر ضلع کے آنند پور گاؤں سے تعلق رکھتے تھے اور گوا میں اپنے رشتے دار کے یہاں شادی میں شرکت کرکے واپس اپنے گاؤں کی طرف لوٹ رہے تھے۔

ہوناور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: